اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلے 9 ماہ کے دوران مغربی یورپ کیلئے پاکستانی برآمدات میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی سے مارچ 2018-19ءکے دوران 2 ارب 56 کروڑ مالیت کی اشیاءو مصنوعات مغربی یورپ کو برآمد کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مغربی یورپ کیلئے …
رواں مالی سال کی پہلے 9 ماہ کے دوران مغربی یورپ کیلئے پاکستانی برآمدات میں 1.32 فیصد اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلے 9 ماہ کے دوران مغربی یورپ کیلئے پاکستانی برآمدات میں 1.32 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی سے مارچ 2018-19ءکے دوران 2 ارب 56 کروڑ مالیت کی اشیاءو مصنوعات مغربی یورپ کو برآمد کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مغربی یورپ کیلئے برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جی ایس پی پلس کے بعد پاکستانی مصنوعات کی مغربی یورپ میں مانگ بڑھی ہے جس سے ٹیکسٹائل سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مغربی یورپ کیلئے گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات 1.32 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔








