رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 27.18 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 27.18 فیصد اضافہ خشک میوہ جات کی درآت میں اضافہ، بچوں کیلئے ملک کریم اور خشک دودھ کی درآمدات میں 22.59 فیصد کمی اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا …

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 27.18 فیصد اضافہ
خشک میوہ جات کی درآت میں اضافہ، بچوں کیلئے ملک کریم اور خشک دودھ کی درآمدات میں 22.59 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں اشیائے خوراک گروپ کی درآمدات کا حجم 1.123 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران خوراک گروپ میں شامل اشیاءکی درآمدات پر 883.156 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق خشک میوہ جات اورنٹس کی درآمدات پر جولائی اوراگست کے مہینوں میں 33.836 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا، گزشتہ سال اسی عرصہ میں یہ شرح 24.142 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، بلحاظ وزن خشک میوہ جات کا حجم 33ہزار 596 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں 35277 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی درآمدات ہوئیں جس پر31.912 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تاہم اس عرصہ میں بچوں کیلئے ملک کریم اورخشک دودھ کی درآمدات میں22.59فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply