اسلام آباد ۔ 20جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں29 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے مئی 2019ء تک کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 12ارب68کروڑ ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے جوکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں17ارب92کروڑ ڈالر تھا۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات …
رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں29 فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں29 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء سے مئی 2019ء تک کرنٹ اکائونٹ خسارے کا حجم 12ارب68کروڑ ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے جوکہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں17ارب92کروڑ ڈالر تھا۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی اور رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے پاکستان کی معیشت کیلئے ایک بڑا چلینج ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت بھرپوراقدامات کررہی ہے








