اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں ملک سے آئرن اورسٹیل کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے پاکستان نے 34.356 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں …
رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں ملک سے آئرن اورسٹیل کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ءتک آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے پاکستان نے 34.356 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.6 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے 49.18 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2018ءمیں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے ملک کو 2.55 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں آئرن اورسٹیل کی برآمدات سے پاکستان نے 3.05 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔








