رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 524.457 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں کل 524.299 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے، وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 524.457 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں کل 524.299 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2019ءتک پراجیکٹ ایڈ کے 250.267 ارب روپے حاصل کئے گئے ، پروگرام لون کے …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں مجموعی غیرملکی قرضوں کا حجم 524.457 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں کل 524.299 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2019ءتک پراجیکٹ ایڈ کے 250.267 ارب روپے حاصل کئے گئے ، پروگرام لون کے تحت حاصل کردہ قرضہ جات کا حجم 443.014 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح دیگر قرضوں کے ذریعے 326.684 ارب روپے جبکہ گرانٹس کی شکل میں حاصل کردہ قرضہ جات کا حجم 16.283 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے ماسواءپراجیکٹ لون اورگرانٹس کے ذریعے 3.746 ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کیے گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی بیرونی قرضوں کا حجم 1.04 ٹریلین روپے ہے۔ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان نے 515.537 ارب روپے کا بیرونی قرضہ اداکیا ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے 303.4 ارب روپے بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کئے تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply