رواں مالی سال کے دوران پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 1.61 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2019ءتک اٹلی کو برآمدات سے پاکستان نے 507.907 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2019ءتک اٹلی کو برآمدات سے پاکستان نے 507.907 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں4.19 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اٹلی کو برآمدات سے پاکستان نے 487.471 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اسی طرح مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2019ءتک اٹلی سے درآمدات پرپاکستان نے 398.777 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اٹلی کو درآمدات پر پاکستان نے 380.080 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔اس عرصہ میں دونوں ممالک کے درمیان فاضل تجارت کا حجم 109.130 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply