رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران اٹلی کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 4.19فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران اٹلی کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 4.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پاکستان نے اٹلی کو 507.9ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 487.47ملین ڈالر کی …

اسلام آباد ۔ 11مئی(اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران اٹلی کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 4.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پاکستان نے اٹلی کو 507.9ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 487.47ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران اٹلی کو کی جانے والی برآمدات میں 20.43ملین ڈالر یعنی چار فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply