رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کمی

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کمی اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال میں پہلے دس ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران ٹیلی …

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ٹیلی کام شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال میں پہلے دس ماہ کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.157 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 1.18 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی درآمدات میں 1.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply