اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے پہلےسات مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکہ سرفہرست رہا ۔ جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران امریکہ کو 3567.699 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی برآمد کرنے والے ممالک میں چین کا دوسرانمبر ہے جہاں پاکستان نے گزشتہ سال 1589.211 ملین ڈالر کی برآمدات کے …
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکہ سرفہرست رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے پہلےسات مہینوں کے دوران پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں امریکہ سرفہرست رہا ۔ جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران امریکہ کو 3567.699 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی برآمد کرنے والے ممالک میں چین کا دوسرانمبر ہے جہاں پاکستان نے گزشتہ سال 1589.211 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 1194.606 ملین ڈالر کی اشیاءبر آمد کیں ۔
برطانیہ تیسرا سب سے بڑا برآمدی مقام رہا، جہاں پاکستان نے سات ماہ میں 1163.736 ملین ڈالر کی اشیا ءبرآمد کیں۔دیگر ممالک میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات گزشتہ سال 992.295 ملین ڈالر کے مقابلے 101.323 ملین ڈالر رہیں جو کہ 1.81 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو برآمدات گزشتہ سال 997.191 ملین ڈالر کے مقابلے 821.303 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران ہالینڈ کو 805.293 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 862.817 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ افغانستان کو برآمدات 257.888 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 285.177 ملین امریکی ڈالر رہیں۔اٹلی کو پاکستان کی برآمدات 569.865 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 661.960 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ سپین کو گزشتہ سال 606.255 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 808.987 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔
جبکہ بنگلہ دیش کو برآمدات 483.293 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 479.756 ملین امریکی ڈالر رہیں۔اسی طرح زیر جائزہ مہینوں کے دوران فرانس کو 298.016 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 346.694 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ سعودی عرب کو برآمدات 228.243 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 256.965 ملین امریکی ڈالر رہیں۔
رواں سال کے دوران ترکی کو پاکستان کی برآمدات 186.047 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال 180.278 ملین امریکی ڈالر تھیں جبکہ کینیڈا کو 222.802 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 273.202 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات اور آسٹریلیا کو اس دوران 173.110 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔








