رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں43.43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں43.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 6ہزار 295 ملین روپے مالیت کے فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے پہلے 4 ماہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں43.43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران 6ہزار 295 ملین روپے مالیت کے فٹ بالز برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات9ہزار 29ملین روپے تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ءکے پہلے 4 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ءکے اسی عرصہ کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 2 ہزار 734 ملین روپے یعنی 43.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔