صوابی ،نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی نعش برآمد

ریسکیو 1122صوابی نے علاقہ جہگنات پل کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی نعش برآمد کرلی۔

پشاور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122صوابی نے علاقہ جہگنات پل کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی نعش برآمد کرلی۔ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہی سرچ آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 منٹ کے اندر نوجوان کی نعش نہر سے برآمد کر لی۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دی۔