رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق دسمبر 2017ءکے اختتام تک کل سرکاری قرضے 22 ہزار 820 ارب روپے تھے جبکہ حکومتی قرضے 20 ہزار 878 ارب روپے تھے۔ حکومت نے 5 سالہ سکوک 10 سالہ بانڈ کے ذریعے دسمبر 2017ءمیں 2 ارب 5 کروڑ ڈالر …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سرکاری قرضہ میں 1413 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق دسمبر 2017ءکے اختتام تک کل سرکاری قرضے 22 ہزار 820 ارب روپے تھے جبکہ حکومتی قرضے 20 ہزار 878 ارب روپے تھے۔ حکومت نے 5 سالہ سکوک 10 سالہ بانڈ کے ذریعے دسمبر 2017ءمیں 2 ارب 5 کروڑ ڈالر کامیابی کے ساتھ جمع کئے اور بانڈ کم ترین شرح پر جاری کیا گیا۔ حکومت نے وسط مدتی حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران پبلک ڈیٹ پورٹ فولیو کی لاگت میں بہتری آئی ہے اور مجموعی سرکاری قرضہ کی اوسط لاگت 100 بیسز پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔