رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں ایک لاکھ 85ہزار 392 کاروں کی تیاری اور …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے 9 مہینوں میں ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک ملک میں ایک لاکھ 85ہزار 392 کاروں کی تیاری اور ایک لاکھ 82ہزار 911کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 59ہزار178 کاروں کی تیاری اورایک لاکھ 55ہزار 433کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔1300