رواں مالی سال 2017-18ءکا اقتصادی سروے جمعرات 26 اپریل کو جاری کیا جائے گا، انتظامات مکمل

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکا اقتصادی سروے کل جمعرات 26 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کےلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریے پیش کئے جائیں گے۔ اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکا اقتصادی سروے کل جمعرات 26 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کےلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریے پیش کئے جائیں گے۔ اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا جن کے نتیجہ میں ملک میں مکیرواکنامک استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو تقریبا 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو و سرمایہ کاری، زراعت، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، کانکنی، مالیاتی و زری شعبوں، کیپیٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات و واجبات، محصولات، توانائی، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی، افرادی قوت، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال، ان شعبوں کےلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہوں گے۔