رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران زراعت کے شعبہ کی شرح نمو 3.81 فیصد رہی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران زراعت کے شعبہ کی شرح نمو 3.81 فیصد رہی جبکہ مقررہ ہدف 3.5 فیصد تھا، حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت زراعت کے شعبہ میں ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق کپاس، گندم، چاول، گنے، مکئی اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران زراعت کے شعبہ کی شرح نمو 3.81 فیصد رہی جبکہ مقررہ ہدف 3.5 فیصد تھا، حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت زراعت کے شعبہ میں ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2017-18ءکے مطابق کپاس، گندم، چاول، گنے، مکئی اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2017-18ءکے دوران گندم کی پیداوار25.492 ملین ٹن رہی، چاول کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح 7442 ملین ٹن رہی، گنے کی فصل کی پیداوار 81.102 ملین ٹن رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 7.4 فیصد زائد ہے، مکئی کی فصل کی پیداوار 5.72ملین ٹن رہی