رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران عمومی افراط زر کی شرح 3.38 فیصد رہی

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران عمومی افراط زر (CPI) کی شرح 3.38 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران چار فیصد تھی، اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ 2017-18 ءکے دوران بنیادی افراط زر کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 5.1 فیصد تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصہ کے دوران تھوک …

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران عمومی افراط زر (CPI) کی شرح 3.38 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران چار فیصد تھی، اقتصادی سروے کے مطابق جولائی تا مارچ 2017-18 ءکے دوران بنیادی افراط زر کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 5.1 فیصد تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصہ کے دوران تھوک قیمتوں کے اشاریہ میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح3.8 فیصد تھی۔ حساس قیمتوں کے اشاریہ(SPI) جولائی تا مارچ 2017-18 ءکے دوران 1.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران بھی یہی تھا۔ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت افراط زر کے تمام اشاریے یک ہندسے تک محدود کردیئے گئے اور ضروری اشیاءکی رسد کی صورتحال بھی بہتر رہی ہے اور اس عرصے کے دوران نگرانی کا نظام بھی بہتر رہا۔