اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا مارچ 2017-18ءکے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 1.6 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے …
رواں مالی سال 2017-18 ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 20 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا مارچ 2017-18ءکے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 1.6 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.328 ارب ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منافع جات تیل و گیس کے شعبہ سے منتقل کئے گئے جن کا حجم 202 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مالیات کے شعبہ سے 194 ملین ڈالر کے منافع جات منتقل کئے گئے اسی طرح پاور سیکٹر سے 184.7 ملین ڈالر اور فرڈ سکیٹر سے 181 ملین ڈالر کے منافع جات منتقلی کی گئی ہے جبکہ کیمونیکیشن کے شعبہ سے حاصل ہونے والے 169 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے اپنے ممالک کو بھجے گئے ہیں۔








