اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد ڈویژن)، …
رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب ڈویژن) میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کاکول 10، لاہور 05 ، نارووال 02 اور راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48، دادو 47، نوکنڈی، جیکب آباد، دالبندین، سکھر اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








