روس، ترکی اور ایران ادلب کے عوام کو تحفظ فراہم کریں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 12ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت …

اقوام متحدہ ۔ 12ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں فوجی کارروائی کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ادلب میں وسیع فوجی آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور خون خرابے کا موجب بن سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ’یو این‘ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام کی سرزمین پہلے ہی خون میں ڈوبی ہوئی ہے، مزید خون خرابے کی کوئی گنجائش نہیں۔