وارسا۔27دسمبر (اے پی پی):یوکرین پر روسی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیے گئے پولینڈکے دو ہوائی اڈے ہفتے کے روز دوبارہ کھول دیے گئے۔ تا س کےمطابق پولینڈ کی ایئر نیویگیشن سروسز ایجنسی نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔ ایجنسی کے مطابق رزیشوف اور لوبلن ہوائی اڈے اُس وقت بند کیے گئے تھے جب علاقے میں …
روسی حملوں کے بعد عارضی بندش، پولینڈ کے دو ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے
وارسا۔27دسمبر (اے پی پی):یوکرین پر روسی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیے گئے پولینڈکے دو ہوائی اڈے ہفتے کے روز دوبارہ کھول دیے گئے۔ تا س کےمطابق پولینڈ کی ایئر نیویگیشن سروسز ایجنسی نے اس کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔
ایجنسی کے مطابق رزیشوف اور لوبلن ہوائی اڈے اُس وقت بند کیے گئے تھے جب علاقے میں فوجی طیاروں کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ بعد ازاں لڑاکا طیاروں کی کارروائیاں مکمل ہونے پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔پولش مسلح افواج کے آپریشنل کمانڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پولینڈ اور اس کے اتحادی ممالک کے طیاروں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل کر لی ہیں اور اس دوران پولینڈ کی فضائی حدود کی کسی خلاف ورزی کی اطلاع نہیں ملی۔









