روسی دفاعی وزارت کا یوکرینی فوج کے زیر استعمال ڈیٹا سینٹرز پر حملوں کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اومیگا ٹیلی کام اور کیف سٹار کے ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، جو یوکرینی مسلح افواج کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتے تھے۔روسی وزارت دفاع نےجاری بیان میں کہا کہ روسی افواج یوکرینی مسلح افواج کے مفادات میں استعمال ہونے والے مواصلاتی اور لاجسٹک مراکز سمیت بحری جہازوں کو بھی مسلسل نشانہ …

ماسکو ۔28ستمبر (اے پی پی):روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اومیگا ٹیلی کام اور کیف سٹار کے ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، جو یوکرینی مسلح افواج کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتے تھے۔روسی وزارت دفاع نےجاری بیان میں کہا کہ روسی افواج یوکرینی مسلح افواج کے مفادات میں استعمال ہونے والے مواصلاتی اور لاجسٹک مراکز سمیت بحری جہازوں کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق روسی ’’گیران‘‘ ڈرونز کے ذریعے ڈیٹا سینٹرز پر کیے گئے حملوں سے یوکرینی فوجی اہلکاروں کے زیر استعمال انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک ہی دن کے دوران روس کے مختلف علاقوں اور بحیرہ اسود کے اوپر 43 یوکرینی ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا۔