اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے جبکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایلومینائی ایسوسی ایشن آف رشیا اور نو آذاد ممالک کی دولت مشترکہ(سی آئی ایس) کے زیر اہتمام ایک تقریب …
روسی سفیر الیکسی دیدوف کاایلومینائی ایسوسی ایشن آف رشیا اور نو آذاد ممالک کی دولت مشترکہ کی تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے جبکہ روس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایلومینائی ایسوسی ایشن آف رشیا اور نو آذاد ممالک کی دولت مشترکہ(سی آئی ایس) کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت سمت جارہے ہیں جبکہ ان متعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے درمیان انسداددہشت گردی کے حوالے سے فوجی مشقیں اور اعلی سطح پر فوجی و سول وفود کے تبادلے اس امر کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا حالیہ سالوں میں دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح اور عوام کے مابین تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اور روس کے مابین تجارتی،توانائی،دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔








