پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے جمعہ کو نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیااس موقع پر سفیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا،
روسی سفیر کا نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا دورہ، ثقافتی و تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کااظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے جمعہ کو نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیااس موقع پر سفیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا، جس کی میزبانی وفاقی وزیر برائے ثقافت اورنگزیب خان کھچی کے اعزازی مشیر سید عثمان طاہر نے کی۔ اس موقع پر روسی سفیر نے ادارے کے تعلیمی پروگرامز، تخلیقی سرگرمیوں اور ہنر پر مبنی تربیتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ فن، تعلیم اور مہارت کے فروغ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔روسی سفیر نے ادارے کی جانب سے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تخلیقی تعلیم کے فروغ کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں، ثقافتی تقریبات میں شرکت، اور روسی اداروں اور نفٹی سفیئر کے مابین اشتراک کے امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن نے آئندہ روسی ثقافتی تقریبات میں بھرپور کردار ادا کرنے اور فن، تعلیم اور تخلیقی تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








