روسی صدر کی طیارہ حادثے کے افسوس ناک واقعے پر آذربائیجان سے معذرت

ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر سے روسی فضائی حدود میں آذربائیجان ایئرلائن کے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کے افسوس ناک واقعےپر معافی مانگی ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہ مسافر طیارہ روس کے دفاعی نظام کی زد میں آ گیا تھا جو اس وقت یوکرین کے ڈرونز کے خلاف فعال تھا۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے …

ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر سے روسی فضائی حدود میں آذربائیجان ایئرلائن کے مسافر طیارے کے تباہ ہونے کے افسوس ناک واقعےپر معافی مانگی ہے۔اردو نیوز کے مطابق یہ مسافر طیارہ روس کے دفاعی نظام کی زد میں آ گیا تھا جو اس وقت یوکرین کے ڈرونز کے خلاف فعال تھا۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائی حدود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر معذرت کی اور ایک بار پھر متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔اس وقت گروزنی، موزڈوک اور ولادیکاوکاز پر یوکرینی ڈرونز حملے کر رہے تھے

اور روسی فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو پسپا کر دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کال روسی صدر کی درخواست پر کی گئی تھی۔