روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی قیادت میں روسی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گیا۔تاس کےمطابق دورے کا مرکزی پروگرام 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے سے سرگئی لاوروف کا خطاب ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک ۔23ستمبر (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی قیادت میں روسی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گیا۔تاس کےمطابق دورے کا مرکزی پروگرام 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے سے سرگئی لاوروف کا خطاب ہوگا۔
روسی وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر 30 سے زائد ملاقاتیں کریں گے، جن میں 23 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے۔قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان کر رہے ہیں۔ ان کی صدارت کا موضوع ’’اعتماد کی بحالی، تبدیلیوں کا انتظام: سب کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ‘‘ ہے۔







