روس ،کشتی حادثہ میں 13 بچوں سمیت 14افراد ہلاک

ماسکو۔ 20 جون(اے پی پی) روس میں کشتی کے حادثہ میں 13 بچوں سمیت 14افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی روس کے علاقے کیریلیا میں سیاموزیرو جھیل میں طوفان کے باعث کشتی توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام کے مطابق مذکورہ افراد ماسکو سے چھٹیاں منانے یہاں آئے تھے۔ علاقے کے …

ماسکو۔ 20 جون(اے پی پی) روس میں کشتی کے حادثہ میں 13 بچوں سمیت 14افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی روس کے علاقے کیریلیا میں سیاموزیرو جھیل میں طوفان کے باعث کشتی توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام کے مطابق مذکورہ افراد ماسکو سے چھٹیاں منانے یہاں آئے تھے۔ علاقے کے میئر سرگئی سوبیانین نے اس مقام پر ڈاکٹروں اور ماہرین نفسیات کو بھیجا ہے جبکہ چار افراد کو حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے شبہ میں حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

Leave a Reply