روس ، گھر میں آتشزدگی سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک

ماسکو۔28جنوری (اے پی پی):روس کے علاقے یاکوتیا میں گھر میں آتشزدگی سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کے علاقائی دفتر نے بتایاآگ سے عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ آگ بجھانے کے لیے 10 فائر فائٹرز تعینات کیے گئے۔ یاکوتیا کے پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت پانچ افراد جان کی …

ماسکو۔28جنوری (اے پی پی):روس کے علاقے یاکوتیا میں گھر میں آتشزدگی سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کے علاقائی دفتر نے بتایاآگ سے عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ آگ بجھانے کے لیے 10 فائر فائٹرز تعینات کیے گئے۔

یاکوتیا کے پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کے نتیجے میں بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔