دبئی ۔17نومبر (اے پی پی):روس کی فیڈرل سروس برائے فوجی و تکنیکی تعاون کے ڈائریکٹر دمتری شوگائیف نے کہا ہے کہ روس اور متحدہ عرب امارات جدید فوجی ساز و سامان کی فراہمی، اس کی مشترکہ تیاری اور بعد از فروخت دیکھ بھال کے انتظامات سے متعلق مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر تاس سے گفتگو کرتے …
روس اور متحدہ عرب امارات جدید فوجی ساز و سامان کی فراہمی، مشترکہ تیاری اور بعد از فروخت دیکھ بھال کے انتظامات بارے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں، دمتری شوگائیف

مزید خبریں
دبئی ۔17نومبر (اے پی پی):روس کی فیڈرل سروس برائے فوجی و تکنیکی تعاون کے ڈائریکٹر دمتری شوگائیف نے کہا ہے کہ روس اور متحدہ عرب امارات جدید فوجی ساز و سامان کی فراہمی، اس کی مشترکہ تیاری اور بعد از فروخت دیکھ بھال کے انتظامات سے متعلق مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر تاس سے گفتگو کرتے ہوئےکہی ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی و تکنیکی تعاون منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور باہمی مفاد پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں اور جدید فوجی آلات کی فراہمی، مشترکہ ترقی اور سروس سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعمیری بات چیت جاری ہے۔ دمتری شوگائیف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون باہمی احترام، شفافیت اور دونوں ممالک کے قومی مفادات کے احترام کے اصولوں کی بنیاد پر استوار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات فوجی وتکنیکی تعاون کے شعبے میں روس کا دیرینہ اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ یہ خاص طور پر زمینی فوجی ساز و سامان اور فضائی دفاعی نظاموں پر لاگو ہوتا ہے۔








