روس اور پاکستان افغانستان سمیت پورے خطہ میں امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں، سینئر ریسرچ فیلو جیا شیوڈونگ

بیجنگ ۔ 21 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان دنوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملک افغانستان سمیت پورے خطہ میں امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ بات چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں سینئر ریسرچ فیلو جیا شیوڈونگ نے چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اس …

بیجنگ ۔ 21 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان دنوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملک افغانستان سمیت پورے خطہ میں امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔یہ بات چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں سینئر ریسرچ فیلو جیا شیوڈونگ نے چین کے گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اس حوالے سے بات چیت کے لئے متعدد چینلز بشمول شنگھائی تعاون کونسل استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ پاکستان اب ایس سی او کی مکمل رکنیت حاصل کر چکا ہے اس کے علاوہ افغانستان کے حوالے سے بات چیت کے لئے پاکستان چین اور روس کا سہ فریقی مکینزم پہلے ہی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک افغان طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر بھی لا سکتے ہیں۔