روس جنگ بندی کی تجویز قبول کرے یا مزید پابندیوں کے لئے تیار رہے ، جی سیون

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرے یا پھر ان کی جانب سے مزید پابندیوں کے لئے تیار رہے

اوٹاوا ۔15جولائی (اے پی پی):دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرے یا پھر ان کی جانب سے مزید پابندیوں کے لئے تیار رہے ۔وائس آف امریکا کے مطابق کینڈا میں جی سیون ملکوں کے اعلی سفارت کاروں نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ روس جنگ بندی پر مساوی شرائط پر راضی ہو اور ان پر عمل کرے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا کہ اگر روس جنگ بندی پر راضی نہ ہوا تواس پر پابندیاں مزید سخت کر دی جائیں گی اور اسے تیل کی قیمتوں پر حد کی شکل میں جنگ بند نہ کرنے کی مزید قیمت چکانی پڑے گی ۔