روس میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

ماسکو۔ 7 جون(اے پی پی) روس میںمئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد رہی جو کہ گزشتہ ماہ سے معمولی کم ہے۔روس کی اعداد شمار کی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد جبکہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر یہ شرح 7.3 فیصد رہی۔بیان میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ عام آدمی کیلئے قیمتوں …

ماسکو۔ 7 جون(اے پی پی) روس میںمئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد رہی جو کہ گزشتہ ماہ سے معمولی کم ہے۔روس کی اعداد شمار کی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد جبکہ گزشتہ 12 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر یہ شرح 7.3 فیصد رہی۔بیان میں پیشنگوئی کی گئی ہے کہ عام آدمی کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں استحکام جاری رہنے کی وجہ سے رواں ماہ میں بھی مہنگائی کی شرح 0.4 فیصد رہے گی۔اقتصادی ترقی کے لئے نائب روسی وزیر نے رواں سال مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ تیل کی گرتی قیمتوں اور مغربی پابندیوں کے باعث روس میںگزشتہ سال مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply