روس نے ایس۔300 دفاعی میزائل نظام رواں سال کے آخر تک ایران کے حوالے کر دے گا

ماسکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی) روس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایس۔300 دفاعی میزائل نظام ایران کے حوالے کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روس رواں سال کے آخر تک اس میزائل نظام کے تمام حصے تہران کے حوالے کر دے گا۔ ایس ۔300 دفاعی نظام کے میزائلوں کی پہلی کھیپ حال ہی میں ایران میں داخل ہوئی جو ایران کی جانب سے …

ماسکو ۔ 20 جولائی (اے پی پی) روس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایس۔300 دفاعی میزائل نظام ایران کے حوالے کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روس رواں سال کے آخر تک اس میزائل نظام کے تمام حصے تہران کے حوالے کر دے گا۔ ایس ۔300 دفاعی نظام کے میزائلوں کی پہلی کھیپ حال ہی میں ایران میں داخل ہوئی جو ایران کی جانب سے اپنے فضائی دفاع کو اس نظام سے لیس کرنے کا عزم واضح کرتا ہے۔روس کی جانب سے ایران کو اس نظام کی فراہمی پر آمادگی نے اسرائیل کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اس لیے کہ ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا نظام کے حصول کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے

Leave a Reply