روس کا امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیار کم کرنے پر دوبارہ مذاکرات کی آمادگی کا اظہار

ماسکو ۔20نومبر (اے پی پی):روس نے امریکاکے ساتھ جوہری ہتھیار کم کرنے پر دوبارہ مذاکرات کی آمادگی ظاہر کر دی۔ تاس کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مناسب شرائط کے موجود ہونے پر امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، یہ بات جنیوا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل نمائندے جینیڈی گاتیلوف نے کہی۔انہوں نے کہاکہ …

ماسکو ۔20نومبر (اے پی پی):روس نے امریکاکے ساتھ جوہری ہتھیار کم کرنے پر دوبارہ مذاکرات کی آمادگی ظاہر کر دی۔ تاس کے مطابق روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مناسب شرائط کے موجود ہونے پر امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، یہ بات جنیوا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل نمائندے جینیڈی گاتیلوف نے کہی۔انہوں نے کہاکہ روس امریکاکے ساتھ جوہری ہتھیار کم کرنے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے اگر میز پر مناسب شرائط رکھی جائیں۔

” انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے روس فروری 2026 کے بعد ایک سال کے لیے نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت مقرر کردہ مرکزی مقداری پابندیوں پر عمل جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف اس صورت میں ممکن ہوگا اگر امریکہ بھی اسی طرح کا رویہ اپنائے اور موجودہ ہتھیاروں کے توازن کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔ گاتیلوف نے کہا، "آخر کار ’رقص کے لیے دو کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ معاملہ آئندہ کانفرنس برائے ہتھیار کمی کے اجلاس میں جنوری 2026 میں ایجنڈے پر شامل ہوگا۔نیو اسٹارٹ معاہدہ، جو امریکا اور روس کے درمیان دستخط ہوا، 2011 میں نافذ العمل ہوا، اور اس کے تحت ہر فریق کو متعین تعداد میں تعینات بین القارّتی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم )، سب میرین سے لانچ ہونے والے میزائل (ایس ایل بی ایم )، اسٹریٹجک بمبار اور وار ہیڈز رکھنے کی اجازت ہے۔ معاہدے کی مدت ابتدائی طور پر 10 سال تھی، جسے دونوں فریقین کی رضا مندی سے مزید توسیع دی جا سکتی ہے۔