ماسکو۔6فروری (اے پی پی):روس نےجوابی اقدام کرتے ہوئے ایک جرمن سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔ اردو نیوز نے روسی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اس نے ایک جرمن سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق جرمن سفارتخانے کے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے جو جرمنی کے اقدام کا متناسب اور …
روس کا جوابی اقدام، جرمن سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

مزید خبریں
ماسکو۔6فروری (اے پی پی):روس نےجوابی اقدام کرتے ہوئے ایک جرمن سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔ اردو نیوز نے روسی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اس نے ایک جرمن سفارتکار کو ملک بدر کر دیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق جرمن سفارتخانے کے ایک سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے جو جرمنی کے اقدام کا متناسب اور جوابی ردِعمل ہے۔ روس نے جرمنی کی جانب سے عائد کردہ جاسوسی کے الزامات کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے جرمنی پر جاسوسی کی فضا پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
یہ اقدام جرمنی کی جانب سے گزشتہ ماہ روسی سفارتکار کو جاسوسی کے الزامات پر ملک بدر کیے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی نے جنوری میں روسی سفیر کو طلب کیا تھا اور ایک روسی سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر الزام تھا کہ وہ ایک خاتون کے جاسوسی نیٹ ورک کا نگران تھا، جسے جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ روس نے اس وقت بھی ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔








