روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل ’بلاوا‘ کا کامیاب تجربہ

ماسکو۔5نومبر (اے پی پی):روس نے نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر III سے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو فائر کرنا ریاستی ٹیسٹ کا حتمی عنصر ہے، جس کے بعد بحریہ میں کروزر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں …

ماسکو۔5نومبر (اے پی پی):روس نے نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر III سے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو فائر کرنا ریاستی ٹیسٹ کا حتمی عنصر ہے، جس کے بعد بحریہ میں کروزر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بلاوا میزائل کی لمبائی 12میٹر ہے رینج تقریباً 8,000 کلومیٹر اور یہ 6جوہری وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن روس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئے سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی جوہری روک تھام کو برقرار رکھے، کیونکہ ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات 2022 میں یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کے بعد نئی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔