ماسکو ۔ 29 نومبر (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ کم ہوگئے جس کی وجہ برآمدی مارکیٹ میں امریکی اور یورپی گندم کی آمد ہے ۔اعلی درجے کی روسی گندم کی دسمبر کے لئے سپلائی کے بلیک سی نرخ 190.5ڈالر سے 191.5فی ٹن فری آن بورڈ طے ہوئے،جو اور مکئی کے نرخ بھی ایک ڈالر کی کمی کے ساتھ بالترتیب 192.5اور 165.5ڈالر فی ٹن طے ہوئے۔ ذرائع …
روس کی برآمدی گندم کے نرخ کم ہوگئے

مزید خبریں
ماسکو ۔ 29 نومبر (اے پی پی) روس کی برآمدی گندم کے نرخ کم ہوگئے جس کی وجہ برآمدی مارکیٹ میں امریکی اور یورپی گندم کی آمد ہے ۔اعلی درجے کی روسی گندم کی دسمبر کے لئے سپلائی کے بلیک سی نرخ 190.5ڈالر سے 191.5فی ٹن فری آن بورڈ طے ہوئے،جو اور مکئی کے نرخ بھی ایک ڈالر کی کمی کے ساتھ بالترتیب 192.5اور 165.5ڈالر فی ٹن طے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق روس 22 نومبر تک 20.2 ملین ٹن اجناس جس میں 15.6ملین ٹن گندم شامل ہے ،بر آمد کر چکا ہے۔روس میں تیسرے درجے کی مقامی مارکیٹ کا ریٹ 125 روبلز کے اضافے کے ساتھ 8500 روبلز(146 ڈالر)فی ٹن ہے۔








