ماسکو۔28جنوری (اے پی پی):روس کی جھیل بیکال کی منجمد سطح پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی سیاح ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کو جھیل بیکال میں واقع اولخون جزیرے کے قریب پیش آیا۔ روس کے شہر ارکتسک میں قائم چینی قونصل جنرل نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 4 دیگر چینی …
روس کی جھیل بیکال کی منجمد سطح پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی سیاح ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے
ماسکو۔28جنوری (اے پی پی):روس کی جھیل بیکال کی منجمد سطح پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے ایک چینی سیاح ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کو جھیل بیکال میں واقع اولخون جزیرے کے قریب پیش آیا۔ روس کے شہر ارکتسک میں قائم چینی قونصل جنرل نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 4 دیگر چینی سیاح معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی چینی قونصل خانے نے فوری طور پر ہنگامی ردِعمل کا منصوبہ فعال کر دیا اور ٹور گائیڈ
متاثرہ چینی سیاحوں اور مقامی امدادی اہلکاروں سے رابطہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ قونصل خانے نے رضاکاروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا اور درخواست کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر خُوزھیر قصبے کے طبی مرکز منتقل کیا جائے تاکہ انہیں علاج فراہم کیا جا سکے۔ زخمیوں کو اولخون ضلع کے یک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چینی قونصل خانہ بعد ازاں انتظامات میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









