اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):روس کی فیڈریشن کونسل (ایوانِ بالا) کے ڈپٹی سپیکر اور نائب سربراہ کونسٹانٹن کوساچیف بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے منگل کواسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان آمد پر سینیٹ حکام نے معزز روسی رہنما کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی توقع ظاہر کی گئی۔ کوساچیف …
روس کی فیڈریشن کونسل کے ڈپٹی سپیکر بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئےاسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):روس کی فیڈریشن کونسل (ایوانِ بالا) کے ڈپٹی سپیکر اور نائب سربراہ کونسٹانٹن کوساچیف بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے منگل کواسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان آمد پر سینیٹ حکام نے معزز روسی رہنما کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی توقع ظاہر کی گئی۔ کوساچیف کی شرکت پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط کی عکاس ہے۔یہ کانفرنس 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر سے پارلیمانی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔








