روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ آئندہ سال 3جون تک منعقد ہوگا

ماسکو ۔6اگست (اے پی پی):روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ آئندہ سال 3جون تک منعقد ہوگا۔ تاس کے مطابق روس کے اہم اقتصادی پلیٹ فارم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (اایس پی آئی ای ایف ) کا اگلا اجلاس 3 سے 6 جون 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان فورم کے منتظم ادارے روس کانگریس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق …

ماسکو ۔6اگست (اے پی پی):روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ آئندہ سال 3جون تک منعقد ہوگا۔ تاس کے مطابق روس کے اہم اقتصادی پلیٹ فارم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (اایس پی آئی ای ایف ) کا اگلا اجلاس 3 سے 6 جون 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان فورم کے منتظم ادارے روس کانگریس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ ایک ایسے عالمی تناظر میں منعقد ہو گا جہاں معیشت تیزی سے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تبدیل ہو رہی ہے، پائیدار ترقی کی جانب منتقلی ہو رہی ہے اور کاروبار کے نئے ماڈلز تشکیل پا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فورم، حسبِ روایت، ممالک، کاروباری حلقوں اور ماہرین کے درمیان مکالمے کا مرکزی پلیٹ فارم بنے گا، جہاں عملی حل تجویز کیے جائیں گے جو پائیدار ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر سعودی عرب کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا جائے گا، جو روس کا ایک اہم اقتصادی اور تزویراتی شراکت دار ہے۔

فورم کا انعقاد ایک تاریخی موقع پر ہو رہا ہے، کیونکہ 2026 میں روس اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 100 سال مکمل ہو جائیں گے۔سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں، ماہرینِ معیشت، اور کاروباری شخصیات کو یکجا کرنے والا ایک اہم سالانہ اجلاس ہے، جہاں معاشی پالیسیوں، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور دیگر اہم عالمی موضوعات پر بات چیت ہوتی ہے۔

مزید خبریں