روس کے خلاف امریکی پابندیاں بے مقصد اور بے یعنی ہیں، روسی صدر

ماسکو۔ 23 اگست (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیاں بے مقصد اور بے یعنی ہیں۔ روسی نشریاتی دارے کے مطابق بحیرہ اسود کے کنارے واقع روسی شہر سوچی میں فن لینڈ کے صدرساو¿لی نیئینِستو کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ …

ماسکو۔ 23 اگست (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیاں بے مقصد اور بے یعنی ہیں۔ روسی نشریاتی دارے کے مطابق بحیرہ اسود کے کنارے واقع روسی شہر سوچی میں فن لینڈ کے صدرساو¿لی نیئینِستو کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات تو مفید تھی لیکن ماسکو کے خلاف امریکی پابندیاں بے مقصد اور بے یعنی ہیں۔ ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ یورپ کو ماسکو کی سربراہی میں نارتھ سٹریم ٹو نامی گیس پائپ لائن منصوبے کی ضرورت ہے اور روس یورپ کو توانائی فراہم کرنے والا مناسب ترین ملک ہے۔