روس کے علاقے سائبریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 75لاکھ ایکڑ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

159

سائبریا۔ 02اگست (اے پی پی) روس کے علاقے سائبریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 75لاکھ ایکڑ تک پھیل گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی گورنمنٹ کی طرف سے 10طیارے اور 10ہیلی کاپٹرکے علاوہ ہزاروں ایمرجنسی ریسکیو اور فائیر برگیڈ کے اہلکار متاثرہ علاقے میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آگ آبادی والے علاقے سے دور رہے ۔