پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا کا جے ڈی ایس کیلئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران کو رخصت کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورننس اصلاحات اور سرکاری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کو ترجیح دے رکھی ہے، جاپان کی حکومت وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتی ہے‘ نوجوان سرکاری افسران کی تربیت کیلئے سکالر شپ پروگرام تشکیل دے کر اس ضمن میں معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورننس اصلاحات اور سرکاری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کو ترجیح دے رکھی ہے، جاپان کی حکومت وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتی ہے‘ نوجوان سرکاری افسران کی تربیت کیلئے سکالر شپ پروگرام تشکیل دے کر اس ضمن میں معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالر شپ پروگرام (جے ڈی ایس) کیلئے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 18 سول افسران کو رخصت کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاپان کے سفیر کونی نوری متسودا نے کہا کہ یہ پروگرام یک بار نہیں ہے بلکہ ہم 2020ءسے 2021ءتک مزید 3 گروپس کا انتخاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان نوجوان زیر تربیت افراد سے نہ صرف اپنی متعلقہ ڈگری کی کامیاب تکمیل کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے بلکہ جاپان ، اس کے عوام ، اس کی منفرد ثقافت اور روایات کو سمجھنے کی بھی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپان میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ جاپان میں اپنے تجربات کو بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے کہا کہ نوجوان افسروں کیلئے یہ پروگرام اپنی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک شاندار اور گرانقدر موقع ہے، توقع ہے کہ نوجوان اس سے بھرپور استفادہ کرینگے۔