روس کے وزیر خارجہ کا مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری روسی وزیر خارجہ سرگئی۔ لاروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری روسی وزیر خارجہ سرگئی۔ لاروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی،میںآپ کی تندرستی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ روسی وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ پھر سے جلد شروع ہو گا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام بھجوانے اور صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں