بیجنگ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ 20 سال کے عرصے میں گیس کی برآمد بڑھا کر 100 ارب مکعب میٹر تک لانا چاہتا ہے، روس یوروایشیا انرجی سیکورٹی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ …
روس 20 سال کے عرصے میں گیس کی برآمد بڑھا کر 100 ارب مکعب میٹر تک لانا چاہتا ہے،صدر ولادیمیر پیوٹن

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ 20 سال کے عرصے میں گیس کی برآمد بڑھا کر 100 ارب مکعب میٹر تک لانا چاہتا ہے، روس یوروایشیا انرجی سیکورٹی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ 2018 ءکے دوران روس کی ایل این جی کے برآمد 70 فیصد بڑھ کر 27 ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی، ہمارا منصوبہ ہے کہ آئندہ بیس سال کے عرصے میں اس کی برآمد کو 100 ارب مکعب میٹر کی سطح پر لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ روس اپنی سرحدوں سے باہر بھی تیل و گیس کی پائپ لائنوں کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے انھوں نے پاور آف سائبیریا پائپ لائن کی تعمیر کا ذکر کیا جس کا مقصد چین سمیت سارے ایشیا بحرالکاہل ریجن تک گیس کی ترسیل ہے۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ نارڈ سٹریم اینڈ ترک سٹریم گیس پائپ لائنوں کی تعمیر آخری مرحلے میں، اس سے یورپ کے لیے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔








