اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاونٹس(آرڈی اے) کے ذریعے سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.31ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020سے لیکراکتوبر2025کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں نے مجموعی طورپر11.313ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،اکتوبرکے مہینہ میں آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 205ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.591ارب ڈالرکی سرمایہ …
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.31ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاونٹس(آرڈی اے) کے ذریعے سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.31ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020سے لیکراکتوبر2025کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں نے مجموعی طورپر11.313ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،اکتوبرکے مہینہ میں آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 205ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔
اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے زریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.591ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے، سمندرپاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 499ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 997ملین ڈالراورسٹاک ایکسچینج میں 95ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔








