بخارست ۔31دسمبر (اے پی پی):رومانیہ نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 50 ملین یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق رومانیہ کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ رقم یورپی نیٹو ممالک کے لیے امریکی اسٹاک سے ہتھیار خریدنے کے لیے Prioritized Ukraine Requirements List (PURL) کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد یوکرین کو براہ راست اور واضح انداز میں حمایت فراہم …
رومانیہ کا یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 50 ملین یورو مختص کرنے کا اعلان

مزید خبریں
بخارست ۔31دسمبر (اے پی پی):رومانیہ نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 50 ملین یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق رومانیہ کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ رقم یورپی نیٹو ممالک کے لیے امریکی اسٹاک سے ہتھیار خریدنے کے لیے Prioritized Ukraine Requirements List (PURL) کے تحت دی جائے گی، جس کا مقصد یوکرین کو براہ راست اور واضح انداز میں حمایت فراہم کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رومانیہ کی حکومت نےپی یو آر ایل پروگرام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 50 ملین یورو مختص کرے گی، یہ ایک اہم خارجہ پالیسی اور سکیورٹی کا آلہ ہے، خاص طور پر امریکی انتظامیہ کے لیے، جو اتحادیوں میں سکیورٹی کی ذمہ داریوں کو برابر تقسیم کرنے کے اصول پر زور دیتی ہے۔پی یوآر ایل کا آغاز 14 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم مارک رُٹے نے کیا تھا، جس نے یوکرین کو امریکی ہتھیار مفت یا کریڈٹ پر فراہم کرنے کے پرانے نظام کی جگہ لی۔ اس کے تحت یورپی نیٹو ممالک اور کینیڈا یوکرین کی ضروریات کے لیے امریکی ہتھیار نیٹو کے ڈھانچے کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔








