ینگون ۔ 13 فروری (اے پی پی) میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے رواں ماہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں، جن …
روہنگیا مسلمانوںکے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی، میانمار حکومت

مزید خبریں
ینگون ۔ 13 فروری (اے پی پی) میانمار کی حکومت نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے رواں ماہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں، جن میں قتل عام، اجتماعی آبرو ریزی اور ان کے دیہات کو جلانا وغیرہ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے جاری آپریشن کے دوران میانمار کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے اس بڑے پیمانے پر یہ جرائم کیے گئے کہ یہ بہت ممکنہ حد تک انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی تطہیر کی زمرے میں آتے ہیں۔








