اقوام متحدہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی نظر میں جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے تفتیشی مشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ راکھائن ریاست میں فوج نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے پرمجبور کیا اور یہ اقدامات جنگی جرائم اور نسل کشی …
روہنگیا مسلمانوںکے خلاف میانمار کی فوج جرائم کی مرتکب ہوئی،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی نظر میں جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے تفتیشی مشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ راکھائن ریاست میں فوج نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے پرمجبور کیا اور یہ اقدامات جنگی جرائم اور نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں۔ آزاد کمیشن کے مطابق میانمار کی فوج کے پاس خواتین اور بچوں کے استحصال اوردیہات جلانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔رپورٹ میں سلامتی کونسل سے میانمار کی اعلیٰ فوجی قیادت پر مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔








