اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہم متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اپنی ایکسپورٹ اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین یورپین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری …
یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہم متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اپنی ایکسپورٹ اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین یورپین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک یورپ فرینڈ شپ فیڈریشن کی سرگرمیوں اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کرونا وبا سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کا دل کھول کر ساتھ دیا۔بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان م?ں سرمایہ کاری کے میسر مواقع سے متعارف کروانے اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہی دلانے کیلئے ہم نے معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری معاشی سفارت کاری کے باعث آج بہت سے یورپی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے ہم متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اپنی ایکسپورٹ اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔چیئرمین یورپین پاک فرینڈشپ فیڈریشن چوہدری پرویز اقبال لوسر نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام اہم خارجہ امور کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔








