ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ نگہبان دسترخوان کا دورہ کیا

راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ نگہبان دسترخوان کا دورہ کیا اور مہمانوں کے ساتھ افطاری کی۔ انہوں نے مریضوں، لواحقین اور دیگر شہریوں سے ملاقات کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور افطاری کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ …

راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ نگہبان دسترخوان کا دورہ کیا اور مہمانوں کے ساتھ افطاری کی۔ انہوں نے مریضوں، لواحقین اور دیگر شہریوں سے ملاقات کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور افطاری کے معیار کو چیک کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگہبان دسترخوان پروگرام حکومت پنجاب کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے جس کا مقصد رمضان المبارک میں مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ افطاری کے معیار اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق نگہبان دسترخوان پروگرام کے تحت مستحق افراد کو باعزت اور شفاف انداز میں سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور عوامی سہولت کے اس اقدام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔